Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سروس ڈیلیوری سنٹرمردان/لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی بلڈنگ میں عوام النا س کے لئے جدید سہولیات کا اجراء

سروس ڈیلیوری سنٹرمردان/لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی بلڈنگ میں عوام النا س کے لئے جدید سہولیات کا اجراء
واجد ہوتی سے۔
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ اور ضلع انتظامیہ مردان کی کاوشوں سے سروس ڈیلیوری سنٹر مردان کے بالائی منزل میں جدید سہولیات سے آراستہ فرد کاونٹر ، مثل کاونٹراور رجسٹری کاونٹر قائم کئے گئے ہیں۔ دوسری منزل کے ہال میں تمام مالکان اراضی کے لئےبیٹھنے کی بہترین جگہ بنائی گئی ہے۔ جس میں آرام دہ کرسیوں اورائیرکنڈیشن کی تنصیب کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کا انتظام بھی کردیا گیا ہے ۔ بالائی منزل میں سہولیات کی فراہمی سے سائلین کو لمبے لمبے قطاروں میں انتظار کی کوفت سے نجات مل گئی ہے اور تمام مالکان اراضی اپنی اپنی باری کا انتظارباعزت طریقے سے کرسیوں پر بیٹھ کر خوشگوار ماحول میں کرتے ہیں۔ ان انتظامات سے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اور انہوں نے صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ انتظامیہ کے مطابق سروس ڈیلیوری سنٹر میں عنقریب خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے مخصوص کاونٹر قائم کئے جائینگےاور عوام کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کیلئے وقتا فوقتا مزید اقدامات کئے جائینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.