Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پہلے فیز میں یکم ستمبر سے صوبے کی 87 سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کیا جائیگا

پشاور۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پہلے فیز میں یکم ستمبر سے صوبے کی 87 سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کیا جائیگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں. سکولز منتخب ہوچکے ہیں اور اساتذہ کیلئے اشتہار شائع کیے جاچکے ہیں. ان اساتذہ کو مارکیٹ اور موجودہ اساتذہ سے منتخب کیا جائیگا جس کا تمام تر اختیار ڈی ای اوز کی نگرانی میں پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے پاس ہوگا۔ جن سکولوں میں یہ پروگرام شروع کیاجارہا ہے ان میں 50 لڑکوں اور 27 لڑکیوں کے سکول شامل.ہیں. جن میں 63 پرائمری سکولز کو ڈبل شفٹ میں مڈل کو اپگریڈ کیاجائیگا اور باقی 24 مڈل سکولز کو ہائی سکول میں ڈبل شفٹ کیلئے اپ گریڈ کیاجائیگا.

شہرام خان ترکئ کا کہنا تھا کہ اس انقلابی پالیسی سے ڈراپ اؤٹ شرح پر قابو پایا جاسکے گا اور طلباء و طالبات کو اپنے اپنے علاقوں میں ہائی لیول تک تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے. انہوں نے کہا کہ ڈبل شفٹ کیلئے اساتذہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر لیے جائیں گے جس کیلئے مڈل سکول میں 4 اساتذہ اور ایک نائب قاصد جبکہ ہائی سکول کیلئے 7 اساتذہ ایک کلرک اور ایک نائب قاصد بھی بھرتی کیاجائیگا.
یہ فیصلہ سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے اجلاس میں کیاگیا. اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن یحیی اخونزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور صوبے کی تمام میل و فیمیل ڈی ای اوز نے شرکت کی.

شہرام خان ترکئ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں شفٹس کے درمیان مناسب وقفہ دیا جائے اور سردیوں اور گرمیوں کے مطابق اوقات کار کا خیال رکھا جائے. اور طلباء کو سائنس و ائی ٹی لیبز بشمول تمام سہولیات دی جائے.

انہوں نے ہدایت کی کہ دوسرے فیز کیلئے بھی سکولوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے جس پر جلد ازجلد کام شروع کیا جائے گا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ان علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے جہاں پر ضرورت بہت زیادہ ہے اور ہائی لیول سٹڈی کیلئے سکولز کی سہولت میسر نہیں.

پروگرام کی افادیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ڈراپ آؤٹ شرح پر بھی قابو پایاجائیگا اور شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس کا مثبت اثر پورے صوبے پر پڑے گا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.