Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

امریکی شہری سنتھیا رچی نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، ایف آئی اے کو میرے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔

 عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے وکیل عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل عمران فیروز ملک نے مقدمہ اندراج سے متعلق سیشن جج کا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اس فیصلے کے کچھ دیگر پہلو بھی ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ براہ راست مقدمہ درج کرنےکا حکم نہیں ہے، اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ عمران فیروز نے کہا کہ ہمیں انکوائری پر نہیں، صرف مقدمہ اندراج پر اعتراض ہے۔اس حوالے سے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  عدالت اس کیس کے میرٹس میں نہیں جائے گی۔ دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.