Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوات، مقامی فنکارہ مینا کا قاتل شوہر گرفتار

سوات کی مقامی فنکارہ کا قاتل شوہر چار روز بعد گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔  یکم رمضان کو مینگورہ کے علاقے بنڑ میں شوکت نامی ملزم نے اپنی بیوی مینا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا۔ اندراج مقدمہ کے بعد مسلسل چار روز تک چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے بعد سوات پولیس ملزم کو گرفتار کرنےمیں کامیاب ہوئی، بعدازاں جسے میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پیسوں کے معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.