Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ڈالر194 کی بلند ترین سطح پر پہنچ

کراچی( ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رحجان۔ ڈالر194 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ 11سو سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس42ہزار 424پر پہنچ گیا۔دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ47پیسے اضافے سے 194روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں1.57فیصد کمی سے قیمت108.8ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 1.73فیصد کمی سے فی بیرل قیمت 109.6ڈالر ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.