Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
    • ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار
    • مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار
    • پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ہر صورت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کیا جائے گا
    • دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات
    • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، معاشی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ
    • مون سون بارشیں: صدر آصف علی زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • حکومت اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچھی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    اکتوبر 2, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ تحریر کیا جو 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام فریقین کو فیض آباد دھرنے سے متعلق حقائق پیش کرنےکا ایک اور موقع دے رہے ہیں، فریقین کیس سے متعلق حقائق بیان حلفی کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں۔ عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ کیس میں تحریری جوابات 27 اکتوبر تک جمع کرائے جائیں اور کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نےکہا کہ وزارت دفاع اپنی نظرثانی درخواست پر مزیدکارروائی نہیں چاہتی، آئی بی، پیمرا اور پی ٹی آئی نے بھی متفرق درخواست کے ذریعے نظرثانی درخواستیں واپس لینےکی استدعا کی جبکہ درخواست گزار شیخ رشید نے نیا وکیل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی، درخواست گزار اعجاز الحق نے فیصلے کے پیراگراف نمبر 4 پر اعتراض اٹھایا اور  دوران سماعت کیس سے متعلق 4 سوالات اٹھائے گئے۔

    حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ کچھ درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر انہیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے، عدالت نے مشاہدہ کیا کچھ لوگوں نے عوامی سطح پرکہاکہ انہیں معلوم ہےکہ کیا ہوا، ان لوگوں کاکہنا تھا کہ فیض آباد دھرناکیس میں عدالت نے ان کے نکتہ نظرکو مدنظر نہیں رکھا،  فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلےکے پیراگراف 17 کے تحت یہ مؤقف عدالت کے لیےحیران کن ہے۔

    حکم نامے کے مطابق عدالت نے فیض آباددھرناکیس فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ فریق آگے بڑھ کرتحریری طور پر اپنا مؤقف پیش کرسکتا ہے، اٹارنی جنرل نےکہاکہ فیض آباددھرنا ایک محدود وقت کے لیے تھا اوراس کے دائرہ اختیار کو وسیع نہیں کیا جانا چاہیے۔

    یاد رہے کہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامے کے الفاظ کو تبدیل کیے جانے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے نومبر 2017 میں اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر 22 روز تک دھرنا دیا گیا تھا، مظاہرین کے خلاف ایک آپریشن بھی کیا گیا، جس کے بعد ایک معاہدے کے بعد دھرنا اختتام پذیر ہوا، مظاہرین کے مطالبے کے بعد اُس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا، اس دھرنے میں اسلام آباد پولیس کا کُل خرچہ 19 کروڑ 55 لاکھ روپے آیا جب کہ میٹرو اسٹیشن کی توڑ پھوڑ اور بندش کے باعث قومی خزانے کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نقصان بھی ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخودنوٹس لیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپختونخوا کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری
    Next Article مردم شماری میں کے پی کی آبادی کم دکھانے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری
    Web Desk

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

    جولائی 23, 2026

    ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار

    جولائی 23, 2026

    مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار

    جولائی 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

    جولائی 23, 2026

    ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار

    جولائی 23, 2026

    مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار

    جولائی 23, 2026

    پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ہر صورت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کیا جائے گا

    جولائی 23, 2026

    دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    جولائی 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.