اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا ہے کہ ان کا موکل رانا تنویر عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے۔ سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ عمر قید کی مدت 14 سال ہے۔ میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں۔ سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رانا تنویر حسین کو31 دسمبر2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رانا تنویر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا تھا۔ سپریم کورٹ نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے وفاق و پنجاب کی اپیلیں خارج کر دیں۔
ہفتہ, مارچ 1, 2025
بریکنگ نیوز
- چیمپیئنز ٹرافی، انگلینڈ کو شکست دے کر جنوبی افریقہ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- وزیراعظم نے 20 ارب کے رمضان پیکج 2025 کا افتتاح کردیا، 40 لاکھ خاندان فائدہ اٹھائیں گے
- فتنہ الخوارج کی مساجد کا تقدس پامال کرنے کا افسوسناک عمل
- پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک
- 31 فیصد عوام نے پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دے دیا
- ملاقات تلخ کلامی میں تبدل، ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو وائٹ ہاوس سے نکال دیا
- ایمل ولی کا سعودی عرب کے فیصلہ کے مطابق روزہ رکھنے اورعید منانے کااعلان
- دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج