Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ سہولتوں میں بھرپور تعاون کیا، سفیر مدثر ٹیپو
    • آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس پر امریکی حملہ
    • وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد
    • نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
    • حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ کا گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ کا گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

    اپریل 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔  پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں ان چیمبر سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی ان چیمبر سماعت میں آج بینچ کے تینوں ارکان شریک ہیں  جن میں چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر سماعت کر رہے ہیں۔ اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بھی 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئے۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل، سیکرٹری الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام بھی چیمبر میں پیش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ آنے والے دیگر افسران کو چیمبر سے باہر بھیج دیا گیا جب کہ وزارت خزانہ کے اسپیشل اور ایڈیشنل سیکرٹری کے علاوہ دیگر حکام کو بھی سماعت کے وقت باہربھیجا گیا، اٹارنی جنرل، سیکرٹری اورڈی جی لاء الیکشن کمیشن سماعت میں موجود رہے۔

    ججز نے الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ عدالتی حکم پرعمل کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو حکومتی مؤقف پیش کرنے پرسخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر عملدرآمد کیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز سے رقم کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا، پارلیمنٹ نے انتخابات کے لیے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈزکے اجرا کے بل کو مسترد کیا، پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے کے بعد حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کا نہیں کہہ سکتی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی، صفر شرح سود پر قرض ملے گا
    Next Article سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
    Web Desk

    Related Posts

    ایران نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ سہولتوں میں بھرپور تعاون کیا، سفیر مدثر ٹیپو

    مارچ 18, 2026

    آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس پر امریکی حملہ

    مارچ 18, 2026

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ سہولتوں میں بھرپور تعاون کیا، سفیر مدثر ٹیپو

    مارچ 18, 2026

    آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس پر امریکی حملہ

    مارچ 18, 2026

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.