Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ،جنوری میں ایک ہزار317کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

73 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ، 24فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،جنوری میں61کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی'ترجمان

لاہور۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں سال2019ءکےپہلےماہ جنوری میں ایک ہزار317کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جسکےبعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 95ہزار ہوگئی۔ترجمان ایس ای سی پی کےمطابق جنوری می73فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ،24فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،تین فیصد کمپنیاں غیر منافع بخش اداروں،غیرملکی اورلمیٹڈ لائیبیلٹی پارٹنرشپس کمپنیاں ہیں۔

جنوری میں214 کمپنیاں ٹریڈنگ کےشعبےمیں رجسٹرہوئیں۔ترجمان کےمطابق خدمات میں185،تعمیرات میں180،انفرمیشن ٹیکنالوجی میں 128اور سیاحت میں 74کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔جنوری میں61کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.