Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی

سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت 30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی

اسلام آباد(زین ہاشمی) سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے مقدمے کی سماعت کی ۔ سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت 30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
وکیل صفائی نے کہا تھا کہ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہٰذا اسے ضمانت منظور کیا جائے۔
دریں اثنا محسن بیگ کے خلاف غیرقانونی اسلحہ کیس میں ضمانت ہوگئی ۔ تاہم انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.