Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ انتخابات: ارکانِ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو, وزیر قانون سلطان محمد نے استعفیٰ دے دیا

ویڈیو سامنے آنے پر عوام کی پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید

سینیٹ انتخابات 2018 میں ارکانِ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کے احکامات دیئے جس پر سلطان محمود نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پیسے لیتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں اور اس میں موجودہ صوبائی وزیر قانون سلطان محمد بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں سلطان محمد خان اپنا حصہ لیتے نظر آ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد رقم وصول کر کے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ خاتون ایم پی اے معراج ہمایوں بھی رقم وصول کر کے بیگ میں رکھتی دکھائی دے رہی ہیں، سابق ایم پی اے دینہ خان بھی رقم وصول کر کے بیگ میں رکھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات 2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.