Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ 2021 کو بروز بدھ ہوں گے۔ گزشتہ سینیٹ کے الیکشن بھی 3 مارچ 2018 کو منعقد ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.