Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیڈف بھارت کا ایک اور آلہ کار ،دنیا کے سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈے کرنے والی ویب سائٹس منظر عام پر آرہی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بھارت کے کرتوت عیاں ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں قائم ساتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا یورپی ڈس انفو لیب کے مطابق جعلی ویب سائٹ2011میں بنائی گئی تھی جس میں پاکستان کے امیج کو سبوتاژ کیا جاتا تھا

سیڈف کی حقیقت سامنے آنے کے بعد سیڈف کے اہم عہدیدارمستعفی ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچین فیئر بھی تھی۔

واضح رہے کہ سیڈف عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کے لیے تنقیدی پروگرامز کے لیے لابنگ کرتا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.