Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن پارلیمنٹ حملہ کیس میں صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ بدھ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سماعت کی۔ صوبائی وزیر عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے  شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کو 28 مارچ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.