Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شیخ رشید کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھینا گیا تو وہ سپریم کورٹ جائینگے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کے حق سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

انہوں نے لکھا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔
شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنا موجودہ حکومت کا ایجنڈہ ہے ۔ اور یہ حکومتی ایجنڈا ہندوستان کے 5اگست کے آرٹیکل 35۔Aاور 370کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے۔ جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

دوسری جانب منحرف تحریک انصاف رکن نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی تھی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔ جس کے بعد بل کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.