Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی:موضع شیوہ میں جائیداد کے تنازغہ پر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

صوابی۔موضع شیوہ ضلع صوابی میں جائیداد کےتنازغہ پرچچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ راہ گیر زخمی ہو گیا۔

ابن آمین ولد حضرت جمال سکنہ شیوہ نےتھانہ پرمولی میں ایف آئی آردرج کراتےہوئےبتایاکہ ان کےوالد کااپنےچچا زاد بھائیوں کےساتھ گائوں میں واقع ایک مارکیٹ کی تقسیم پرتنازغہ چلاآرہاتھا جس پرمنگل کےروز ان کےچچا زاد بھائیوں نےاندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کےنتیجےمیں انکاوالد حضرت جمال ولد سلطان محمود اوربھائی محمد آمین ولد حضرت جمال موقع پرجاں بحق جبکہ ایک راہ گیرفضل خالق زخمی ہوگیا۔

رپورٹ میں قتل کی دعویداری مبینہ طور پر فواد ، عباس اور فضل آمین پسران محمد اسرار پر کی ہے۔ پر مولی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.