Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹرحشام انعام اللؔہ نے مردان میں واقع سرکاری پناہ گا ہ کا دورہ

مردان واجد ہوتی سے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹرحشام انعام اللؔہ نے مردان میں واقع سرکاری پناہ گا ہ کا دورہ کیا,صوبائ وزیر نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے وہاں موجود سہولیات بارے ان کی آراء لیاور ان میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے. پناہ گاہ پروگرام کی چیئر پرسن نیلم طورو بھی دورے میں انکے ہمراہ موجود تھیں۰ صوبائ وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر حشام انعام اللؔہ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے تمام شہروں کی پناہ گاہوں میں رمضان میں سحری اور افطاری کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۰انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ نادار افراد کی پریشانیوں اور مشکلات کو دور کیا جاۓ.صوبائ وزیر نے پناہ گاہ میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ تمام پناہ گاہوں کو رمضان المبارک میں تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں جن پر عمل کیا جا رہا ہے .صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللّہ کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کے لیۓ سر چھپانے کا ٹھکانہ ڈھونڈنا مشکل ہوتا تھااور کھلے آسمان تلے رات بسر کرتے تھے لیکن اب پناہ گا ہوں کے قیام سے وہ رات سکون سے بسر کرتے ہیں. انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سماجی بہبود کے تمام تر منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ ہمارے پیش نظر غریب عوام کی فلاح سب سے اولین ترجیح ہے.صوبائ وزیر ڈاکٹر ہشام انعام االلؔہ خان نے پناہ گاہ میں موجود افراد کو یقین دہانی کراتے ہوۓ کہا کہ پناہ گاہوں میں سہولیات کا جائزہ لےنے کے لیۓ وقتاً فوقاً دورے کرتا رہوں گا تاکہ یہاں رہنے والوں کو کسی قسم کی شکایات نہ ہوں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.