پشاور(رشید آفاق)صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا نے نمک منڈی سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح کردیا۔ نمک منڈی پارکنگ پلازہ کے افتتاح پر پی ڈی اے اور ضلعی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔
ترجمان میٹروپولٹین کارپوریشن پشاور نے بتایا ہے کہ میٹرو پولیٹن گورنمنٹ نے میئر پشاور زبیر علی کے سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح تین بجے کرنے کا اعلان کیا۔ پی ڈی اے نے وزیر بلدیات فیصل امین کی پارکنگ پلازے کا افتتاح 2 بجے کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی اور ضلعی حکومت کی جانب سے افتتاح کے حوالے سے دعوت نامے میں بار بار تبدیلی کی گئی۔
پلازے کا سنگ بنیاد 2019 میں سابق ناظم پشاور نے رکھا تھا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پلازے میں 116 دکانیں ،200 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے پلازے کی بنیاد رکھی تھی افتتاح کا حق بھی ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلازے سے عوام کو بہتر سہولت میسر ہونگی۔ جبکہ پلازے کی تعمیر کے بعد نمکمنڈی میں رش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
جمعرات, نومبر 21, 2024
بریکنگ نیوز
- سیاسی بلوغت سے کوسوں دور پاکستان تحریک انصاف !
- کرام:پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- اکبرحسین کے آخری ایام میں خیبر ٹیلیویژن نے انکی ھر ممکنہ داد رسی کی۔ استاد احمد خان
- خیبر ٹیلیویژن کا شو ’تماشہ‘ خلیجی ریاستوں میں بھی پسند کیا جارھا ھے۔ ماسٹر علی حیدر
- پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نشتر ھال کی حیثیت کو بحال کریگی، رشید سہیل پراچہ
- زندگی کہ اصل خوبصورتی ایک فلسفہ ھے جسے صرف حساس لوگ دیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔ فوزیہ گلالئی
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کو دھو ڈالا
- ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا