Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طالبان کو امریکا میں موجود اثاثوں تک رسائی نہیں ملے گی، امریکی حکام

واشنگٹن: امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان کو امریکی اکاؤنٹس میں موجود افغان ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔  یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب طالبان کے تیزی سے قبضے کے بعد امریکی افواج افغانستان کے دارالحکومت کابل سے انخلا کررہی ہیں۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ افغان حکومت کا امریکا میں مرکزی بینک کا کوئی بھی اثاثہ موجود ہوا تو وہ طالبان کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر اپریل تک 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے۔ تاہم اس معاملے سے باخبر ایک فرد کا کہنا تھا کہ زیادہ تر فنڈز افغانستان سے باہر ہیں، فوری طور پر یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ امریکا میں کونسے اثاثے موجود ہیں۔

ملک کے مرکزی بینک کے گورنر اجمل احمدی نے اتوار کے روز ایک فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہونے والے اپنے خوفناک فرار کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا، اس سے قبل انہوں نے اور ان کی حکومت نے دارالحکومت کی جانب طالبان کی پیش قدمی کے دوران کرنسی کی قدر مستحکم رکھنے کی کوشش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.