Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طالبعلم سے بدفعلی کا معاملہ، مفتی عزيز کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار

 مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزيز الرحمان نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔  ملزم عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونےکے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس نے درخواست دی کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے۔ اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس زبردستی بیان دلوانا چاہتی ہے اس لیے مؤکل سے دس منٹ ملنےدیا جائے۔

ملاقات کے بعد ملزم عزیزالرحمان نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اعتراف جرم سے انکار کر دیا جبکہ ملزم کا مؤقف تھا کہ پولیس زبردستی اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس تفتیش میں ملزم اعتراف جرم کرچکا تھا  اور ملزم کی طالب علم سے زيادتی کی ویڈيوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.