Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طاہرخان داوڑ کی میت افغان حکام نے مذاکرات کےبعد پاکستانی حکام کےحوالےکردی

خیبر: اسلام آباد سے اغوا کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت افغان حکام نے مذاکرات کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کردی۔

ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم سمیت دیگر حکام طورخم بارڈر پہنچے تاہم افغان حکام نے میت حوالے کرنے سے انکار کیا۔

افغان حکام کا کہنا اصرار تھا کہ وہ طاہر داوڑ کی میت قبائلی نمانئدوں یا محسن داوڑ کے حوالے کریں گے، جس کے بعد حکومت کی اجازت سے محسن داوڑ بھی طورخم بارڈر پہنچے اور مذاکرات میں حصہ لیا۔

ایس پی طاہر داوڑ کی میت بذریعہ سڑک کانوائے میں پشاور لے جائی جارہی ہے۔

محسن داوڑ وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی ہیں جو پاکستان میں ‘پشتونوں کے حقوق‘ کے لیے آواز بلند کرنے کا دعویٰ کرنے والی تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کے سرکردہ اراکین میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.