Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طاہرداوڑکے جسد خاکی کی حوالگی میں تاخیرپاکستان کاافغانستان سے احتجاج

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایس پی طاہرداوڑکا جسد خاکی کی حوالگی میں تاخیرپرافغانستان سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نےہفتہ واربریفنگ کےدوران کہاکہ ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکودوبارہ دفترخارجہ طلب کیاگیا ہے، جسد خاکی کوقونصلیٹ منتقل کرنےکےلیےکہا ہے،تاخیرپرافغانستان سےاحتجاج کیاہےجبکہ مطالبہ کیا ہےکہ جلد جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

بھارتی اشتعال انگیزی سےمتعلق ترجمان دفترخارجہ کاکہنا تھاکہ بھارتی قابض افواج نے4نہتےکشمیریوں کوشہید کیا،عالمی برادری کو کہتےہیں کہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کانوٹس لے کراس کو رکوائیں جب کہ پاکستان کی جانب سے آسیہ اندرابی کی حراست کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پردفترخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ میں بارہ مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے، پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات بھی کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی چینی بیویوں کے حوالے سے چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 20 اور 21 نومبر کو ملیشیا کا دورہ کریں گے اورپاکستان نے روس میں افغان عمل سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.