Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عرفان صدیقی کواعجازشاہ نےعمران خان کےحکم پرگرفتار کروایا۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کےمقدمے کی یاد تازہ ہو گئی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کےمقدمے کی یاد تازہ ہو گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سےبات کرتےہوئےمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ عرفان صدیقی نوازشریف کےدیرینہ ساتھی ہیں،عرفان صدیقی کا قصوریہ ہےکہ وہ نوازشریف کےساتھ ہیں۔ان کی گرفتاری سےبھینس چوری کےمقدمےکی یاد تازہ ہوگئی،عرفان صدیقی کےخلاف جعلی ایف آئی آر کٹوائی گئی،جس گھرپرانہیں جیل بھیجا گیا وہ ان کی ملکیت ہی نہیں،کرایہ داری معاہدہ بھی عرفان صدیقی کے نام نہیں،عرفان صدیقی کے بیٹےنے یہ گھر20 جولائی کوکرائے پردیا۔عرفان صدیقی کواعجازشاہ نےعمران خان کےحکم پرگرفتار کروایا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ جس کےساتھ نوازشریف کانام جڑا ہےوہ جیل جارہا ہے،اسکےلیےنیب،پولیس،ایف آئی اےاوراےاین ایف کو استعمال کیاجارہاہے،ملک نہیں چلا سکتےتو کتنوں کوہتھکڑیاں لگائیں گے؟علیمہ باجی اورجہانگیر ترین کو این آراو دینےکےخلاف احتجاج جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.