Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان جان بوجھ کر آرمی چیف کی تعیناتی متنازع بنا رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں عمران خان کے بیان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا رد عمل سامنے آگیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بات قبل از وقت ہے۔ عمران خان باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس کو متنازع بنا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اپنا آرمی چیف لگانے کی حسرت پوری نہیں ہو سکی۔ اب یہ حکومت کا حق ہے اور حکومت اسے پورا کرے گی۔ ابھی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع نہیں ہوا۔ تاہم یہ تعیناتی آئین کے مطابق کی جائے گی۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایسا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔ جو انکے غیر قانونی کاموں کو تسلیم کرے۔ ذہنی طور پر عمران خان آج بھی امریکا کی سپورٹ چاہتے ہیں۔ یہ کیسی بیرونی سازش ہے کہ بنی گالہ میں ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.