Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان نیب میں پیش، اے ٹی سی سے 8 مقدمات میں ضمانت منظور
    اہم خبریں

    عمران خان نیب میں پیش، اے ٹی سی سے 8 مقدمات میں ضمانت منظور

    مئی 23, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں توسیع ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی سمیت دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جس میں جج راجا جواد عباس کے روبرو عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی زمان پارک آئی اور شامل تفتیش کیا ۔ہمیں سکیورٹی تھریٹس تھے، اس وجہ سے لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس حوالے سے ایک کیس میں ہدایت کی ۔ ایسا کچھ نہیں کہ ہم ان کیسز کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

    وکیل نے کہا کہ جب یہ کیس لگا ہوتا ہے تو ہم آپ کی عدالت میں پیش نہیں ہو پاتے ۔ اگر کوئی سوال بھی ہے تو ہم اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ہی وقت دیا گیا، ہم وہیں شامل تفتیش ہوئے۔ اگر عدالت کہے تو سارے مقدمات میں آئندہ سماعت پر دلائل دے دوں گا ۔ دلائل دیتے ہوئے وکیل نے مزید کہا کہ ہمارے کیسز 8 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگے ہوئے ہیں ۔ ہمارے اوپر ان کیسز میں صرف ایما کی حد تک الزام ہے ۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 6 اپریل پھر 18 اپریل کو عمران خان پیش نہیں ہوئے ۔ 4مقدمات میں جے آئی ٹی بنی ہوئی لیکن عمران خان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ نے آپ کو کہا کہ آپ وہاں جا کر شامل تفتیش کر سکتے ہیں، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ عبوری ضمانت میں شامل تفتیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ہائیکورٹ کے جس آرڈر کا حوالہ دے رہے ہیں وہ کسی اور کیس کا ہے۔

    عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہ کرائم کی تفتیش نہیں کرنا چاہتے بلکہ اصرار ہے کہ وہاں آئیں ۔ اگر کوئی بھی سوال ہے ہم اس کا جواب دیں گے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر ہے کہ عمران خان شامل تفتیش ہوں ۔

    دوران سماعت عدالت نے جے آئی ٹی کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا جے آئی ٹی قانون سے بالاتر ہیں وہ کیوں نہیں آئے۔

    بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کرتے ہوئے کچھ دیر میں جے آئی ٹی کے سینئر افسر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کے شامل تفتیش ہونے کا طریقہ کار کیا ہو گا ؟ جے آئی ٹی بتائے ۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی، بہارہ کہو، سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے جب کہ  رمنا اور تھانہ کھنہ میں  دو دو دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے آج تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، جسٹس فائز عیسیٰ
    Next Article ہنگو میں گیس پلانٹ پر حملے میں چھ سیکیورٹی اہل کار شہید
    Web Desk

    Related Posts

    پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.