Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیرصدارت اجلاس میں مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی بلایا گیا ہے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسہ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال  پر غور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.