Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان نے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا

اجلاس میں اسلام آباد دو ملین مارچ پر حکمت عملی طے کی جائیگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد مارچ کیلئے پارٹی کی کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں اور عہدیداروں نے شرکت کی ہے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پارٹی اجلاس میں دو ملین مارچ کی کامیابی کیلئے حکمت عملی طے کرنے پر گفتگو کی گئی ۔ اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی دو ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شرکاء نے فیصلہ کیا کہ ملک بھرسے20لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9مئی کو منعقد ہوں گے۔ ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کئے گئے ہیں ۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.