Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کو سعودیہ سے ملی گھڑی، انگوٹھی، کف لنکس خریدنے والا سامنے آگیا
    اہم خبریں

    عمران خان کو سعودیہ سے ملی گھڑی، انگوٹھی، کف لنکس خریدنے والا سامنے آگیا

    نومبر 16, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے،توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔

    تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وہ تحائف دکھا دیے۔

    عمرفاروق نے  بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔

    عمر فاروق نے بتایا کہ کہ ان تحفوں کی اصل مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز یعنی 2019 کے ڈالر ریٹس کے حساب سے ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

    یاد رہے کہ 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر رکھا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں متفقہ فیصلہ سنا دیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ خود پڑھا۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون پی اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137، 173 کے تحت نااہل قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے، عمران خان نے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، ان کا پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا، عمران خان نے جواب میں جو موقف اپنایا وہ مبہم تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا ڈکلیریشن اور غلط بیان دینے پر عمران خان الیکشن ایکٹ کی سیکشن 167 اور 173 کے تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں، وہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت قابل سزا ہیں۔

    فیصلے میں الیکشن کمیشن آفس کو سیکشن 190 ٹو کے تحت عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا کہنا ہے کہ عمرنامی شخص کو گھڑی بیچی تو کوئی ویڈیو ثبوت بھی ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے  فرح خان گوگی نے کہا ہے کہ جھوٹے شخص عمرفاروق کو کوئی ثبوت تو لانا چاہیے، عمر کو میں نےکبھی نہ دیکھا اور نہ میں اس کو جانتی ہوں، میرے اوپر ذاتی حملے کیے اور کاروبار کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمر نامی شخص نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا، شہزاد اکبر سے میری بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنیپرا نے بجلی 2 روپے 18 پیسے مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی
    Next Article لکی مروت میں پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر، پولیس موبائل پرحملے میں 6 اہلکار شہید
    Web Desk

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.