Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوامی نیشنل پارٹی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ علامات محسوس ہونے کے بعد ہی خود کو علیحدہ کر لیا تھا اور اب ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ ثمر بلور  عوامی نیشنل پارٹی کی متحرک رہنما ہیں اور پشاور جلسے کے حوالے سے بھی کافی سرگرم رہی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.