Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فارن فنڈنگ کیس:اسکروٹنی کے بعد کھلی سماعت کا انعقاد ہوگا،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کھلی سماعت کے بارے میں اپنا موقف پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔جاری بیا ن میں کہا گیا کہ ا سکروٹنی کمیٹی پہلے کی طرح اپنی کاروائی جاری رکھے گی، سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی اوپن نہیں ہو گی، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن معاملے کی کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.