Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فاسٹ بولر رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ میں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بائولر رومان رئیس کو بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔رومان رئیس دوبار کی چیمپیئن پی ایس ایل ٹیم کے لیے 30میچ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اپنے کئیرئیر میں بھرپور سپورٹ اور کوچنگ مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کوچ بولرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہیڈکوچ بوتھا سے بھی اس بارے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، وہ بھی میرے پلان سے بہت خوش ہیں۔ اسلام آباد ٹیم انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد ٹیم کے اونر علی نقوی نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.