Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فضل الرحمن نے سود کیخلاف حکومتی بینک کی اپیل پر تحفظات کا اظہارکردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سود سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف نیشنل بینک کی اپیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ نے قومی بینک کی اپیل پر تحفظات کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کی تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔ عدالتی فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل بینک کی سود سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔ٹاسک فورس کو اس حوالے سے اقدامات کا حکم بھی دیدیا۔
واضح رہے کہ شرعی عدالت نے ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.