Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے196 افراد کی ضمانتوں پر رہائی کا حکم معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 196 افراد کی ضمانتوں پر رہائی کا حکم معطل کردیا۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کوآئندہ جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے ان 196 افراد کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب بھی طلب کرلیں۔

 دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.