Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فیصل آباد طالبہ تشدد کیس:ملزمان کے گھر سے شراب برآمد، ماہم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد(ویب ڈیسک) شادی سے انکار پر نجی ٹیکسٹائل ملز کے مالک اور اسکی بیٹی سمیت دیگر افراد کا طالبہ پر بدترین تشدد میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
متاثرہ طالبہ نے فیصل آباد میں نجی ملز کے مالک کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کیا۔ متاثرہ طالبہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم اسکی کلاس فیلو کا والد ہے۔ جو اسے شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔ شادی سے انکار پر ملزم نے اپنی بیٹی انا فاطمہ، ملازمہ ماہم اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خدیجہ کو اسکے گھر سے اغواء کرلیا۔ اپنے گھر لیجا کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد اسکے سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔
ملزمان کی جانب سے خدیجہ غفور کو جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ تشدد کے دوران ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور خاتون ماہم سمیت چھ افراد کو حراست میں بھی لے رکھا ہے۔ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات بھی درج کر رکھے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ ماہم بی بی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.