Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فیفا ورلڈکپ: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ  میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

برازیل پانچ بار فیفا ورلڈکپ جیت چکا ہے، آخری ٹائٹل اس نے 2002 میں جیتا تھا جبکہ کروشیا کبھی ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.