Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہورہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کرنے دیں گے، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج دن 11 بجے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی غیر متعقلہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ریڈ زون جانے والے ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ دکھا کر جا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے ایم این ایز کو ہدایت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ ایم این ایز، وزرا کے سکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملہ ساتھ لانے پر بھی پابندی ہو گی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنےکے پابند ہوں گے، ایم این ایز کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک شٹل سروس شروع کی جائےگی۔

وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنےکی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے، سرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک اور ایوب چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند رہیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے حکومت چاہے کچھ کرلے تحریک عدم اعتماد اسے ایجنڈے پر لانی پڑے گی۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی توسب حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی نہیں کرنے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.