Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور جلسہ: مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: مينارپاکستان جلسے پر  پی ڈی ايم کی مرکزی قيادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے ميں مريم نواز، خواجہ سعد رفيق ، احسن اقبال ، شاہد خاقان،  رانا ثنا اللہ اور  مريم اورنگزيب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رانا تنویر ،خواجہ آصف، طلال چوہدری،  ایاز صادق، ملک پرویز، رانا مبشر اقبال،  شیخ روحیل اصغر، سمیع اللہ خان،افضل کھوکھر  اور  سیف الملوک سمیت دیگر رہنما بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں درج کرایاگیا ہے جس میں کورونا ايس او پيز کی خلاف ورزی اور ساؤنڈ سسٹم ايکٹ سميت 15 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ جلسے کے شرکا نے قومی ورثے کی حرمت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچايا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہےکہ  پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ اور جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی،  ملک وسیم کھوکھر 125 افراد کے ہمراہ مزاحمت کرکے پارک میں داخل ہوئے جب کہ فلیکسز اور سرچ لائٹس لگانے کے لئے فرش اور ٹریک کی ٹائلیں توڑی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.