ضلع لوئر دیرمیں تیمرگرہ کے علاقے تالاش خٹکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق تالاش کے علاقےمیں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گردوں حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے،ہلاک دہشت گردوں سے دو پستول اور گرنیڈ برآمد ہوئے۔
اتوار, اکتوبر 26, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
- بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
- سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

