Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

‘مافیا بلیک میل کرنے کے ساتھ دھمکیاں دے رہا ہے’ وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش کر رہا ہے جبکہ اداروں کے ساتھ بلیک میلنگ اور انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سلسین مافیا قرار دے دیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی اپنے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی گئی اپنی دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ انہیں رشوت کی پیشکش کی جارہی ہے اور بلیک میلنگ اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.