Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک اپنی کثیرالجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔شیخ محمد بن زید النہیان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ادھروزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی

پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.