Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان، سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔

مورخہ: 24 نومبر 2021 (خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان،آئی پی آر)

مردان، سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔
تاجر ابراھیم کے اندھے قتل کیس میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد۔
مستورات کے دوہرے قتل کیس میں ملوث نامزد ملزم بھی گرفتار، آلہ قتل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 16نومبر 2021کو تھانہ سٹی کی حدود بغدادہ چوک سرانجام مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے فرنیچر کے تاجر ابراھیم ولد کرم خان سکنہ پارہوتی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھاجسکی رپورٹ تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی۔
جبکہ مدعی مقدمہ محمد یاسین ولد سلطان خان سکنہ نوشہرہ کلاں نے تھانہ ہوتی میں اپنے بہنوئی ملزم شیر علی ولد محمد عمر سکنہ مردان خاص کے خلاف اپنی دو بہنوں کی قتل کی دعویداری کی تھی۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے کر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ کی سربراہی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عاشق حسین خان، ایس ایچ او تھانہ ہوتی عجب خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیا گیا جنہوں نے دن رات انتھک محنت کرکے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے تاجر ابراہیم کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان عرفان ولد جعفر خان،محمد شہاب ولد نیازگل ساکنان لنڈے شاہ لوند خوڑ اور صدام ولد تورزادہ سکنہ پیپل کالونی پارہوتی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر ابراہیم قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو وجہ عناد بتا تے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ ملزم صدام کومقتول ابراہیم پر اپنے بھائی الیاس کے خلاف سیکورٹی اداروں کو مخبری کا شک تھا جس کی وجہ سے الیاس انٹرنمنٹ سنٹر میں بند ہے جسکی بناء پر ہم تینوں نے ملکر مقتول ابراھیم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 01 عدد کلاشنکوف،02 عدد پستول 30 بوراور وقوع میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔ملزم صدام نے آج مقامی عدالت کے روبرو زیر دفعہ 164ضابطہ فوجداری کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
اسی طرح تھانہ ہوتی پولیس نے مستورات کے دوہرے قتل کیس میں ملوث نامزد ملزم شیر علی ولد محمد عمر سکنہ مردان خاص کو گرفتار کرکے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل رائفل بھی برآمد کر لیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.