Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تھانہ فیروزوالہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ،میاں بیوی سمیت دو بچیوں کو قتل کردیا

افسوسناک واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس کا موقف

فیروزوالہ (زمل خان) تھانہ فیروزوالہ کی پولیس چوکی لباں والا مرل پار میں نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوارمیاں بیوی سمیت دو بچیوں کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ تھانہ فیروزوالہ کی پولیس چوکی لباں والا مرل پار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ جس کے تحت نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ کی ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں میاں ، بیوی اور ان کی دو بچیاں شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق کار سوار فیملی مرل پار گاؤں سے جارہے تھے ۔ اس دوران گھات لگائے نامعلوم افراد نے گاڑی پر شدید فائرنگ کردی ۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس تھانہ فیروزوالہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ مقتولین کی شناخت محمد امجد اور زینب بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اور پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.