Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ تھانہ شہبازگڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

آئی پی آر
مورخہ: 13 نومبر 2021
مردان۔ تھانہ شہبازگڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
گرفتارملزمان حیدرعلی اور آصف علی پسران ساجداللہ ساکنان باغیچہ ڈھیری کے خلاف مدعی مقدمہ مسماة (ب) زوجہ میاں جان سکنہ یکہ توت پشاورنے اپنی بیٹی مسماة (ن) اور اسکی سہیلی مسماة(ت) کی قتل ہونے کی رپورٹ تھانہ شہبازگڑھی میں درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی مقتولہ مسماة (ن) اور اسکی سہیلی مقتولہ (ت) کافی عرصہ سے سہلیاں تھی اور پشاور میں رہائش پزیر تھی چونکہ کچھ عرصہ پہلے مقتولہ (ت) کی والدہ فوت ہوکر جسکی چالیسواادا کرنے کے لئے دونوں پشاورسے باغیچہ ڈھیری آئی ہوئی تھی جنکو مقتولہ (ت) کے بھائیوں حیدرعلی اور آصف علی نے اسلحہ آتشین سے قتل کیاہے وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان نے اپنی مقتولہ بہن کی دولت ہڑپنے کی خاطراپنی بہن کے ساتھ میری بیٹی کو بوجہ ثبوت مٹانے اور گواہ چشمدید ختم کرنے کی خاطرقتل کیاہے۔
تھانہ شہبازگڑھ پولیس نے مدعی مقدمہ کی رپورٹ پر فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان حیدرعلی اور آصف علی کو گرفتارکرکے پابندسلاسل کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.