Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ 15 نومبر سے ملک بھر میں 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں کو موذی مرض خسرہ اور روبیلا سے بچانے کیلئے خصوصی مہم شروع ہورہی ہے

مردان۔ 15 نومبر سے ملک بھر میں 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں کو موذی مرض خسرہ اور روبیلا سے بچانے کیلئے خصوصی مہم شروع ہورہی ہے۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر

والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ ہر صورت لگوائیں، ڈپٹی کمشنر

مردان۔ ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا باقائدہ افتتاح کر دیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کچکول، این سٹاپ افیسر ڈاکٹر فرمان، کورڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر امتیاز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ، سمیر علماء کرام ، متعلقہ محکموں کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مردان۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں 12 روزہ قومی خسرہ اور روبیلا کی خصوصی مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہےیگی تاہم اس مہم کے دوران 15 لاکھ دس ہراز 776 کے 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی جسکے لئے 79 فکسڈ اور 1052 موبائل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی ۔ فکسڈ ٹیمیں بی ایچ یوز جبکہ 1052 موبائل ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف سکولوں ، ہجروں اور مساجد میں 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو مذکورہ ویکسین لگائے گی تاہم ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کئیے جائیں گے۔

مذید ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ علاقہ عمائدین، علماء کرام رواں خسرہ اور روبیلا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تاہم والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے 15 سے 27 نومبر 2021 کے دوران 90 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.