Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان- کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئیے بھرپورجدوجہد کرینگے

واجد ہوتی سے۔
مردان کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئیے بھرپورجدوجہد کرینگے،جرنلسٹ ایکٹ صحافیوں کے مفاد میں نہیں،مردان پریس کلب میں کارکن صحافیوں کو ممبرشپ دلاکر رھینگے،مردان یونین آف جرنلسٹس کی نونتحب رھنماوں کاخطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مردان پریس کلب کے چیرمین لطف اللہ لطف کی زیرصدارت مردان کے کارکن صحافیوں کا اھم اجلاس منعقد ھوا،اجلاس میں متفقہ طور پر کارکن صحافیوں کے حقوق کیلٸے مشترکہ پلیٹ فارم کاوجود مردان یونین آف جرنلسٹس کے نام سے عمل میں لایا گیا،متفقہ اظہارراٸے کے مطابق MUJ کیلٸے ایک عبوری کابینہ کاانتحاب کیاگیا جس کے مطابق صدریوسف خان۔ناٸب صدر ارشدخان،ناٸب صدر دوم جوادخان،جنرل سیکرٹری رفاق باچہ،جاٸنٹ سیکرٹری فیاض آفریدی اور فناس سیکرٹری کیلٸےوقاراحمد منتحب کیے گٸے،اجلاس سے حطاب کرتے ھوۓ MPC کے صدر لطف اللہ لطف نے کہا کہ کارکن صحافی پریس کلب کے بغیر صحافتی سرگرمیوں میں مشکلات سے دوچار ہیں اور اس وجہ سے وہ مظلوم طبقات کی اواز اجاگر کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مردان یونین اف جرنلسٹس میں شامل ھونے والے صحافیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے انہوں نے مذید بتایا کہ صحافی اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریں کیونکہ حکومت نے جرنلسٹ ایکٹ بناکر صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی ھے جس کے خلاف ھم ہر حد تک جانے کیلٸے تیارہیں۔انھوں نے کہاکارکن صحافیوں کیلٸے ھمارے دوازے کھلے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.