Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ 10 دسمبر سے ملک بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

اجد ہوتی سے۔
مردان۔ 10 دسمبر سے ملک بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جسکا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا ہے حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر

والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں، ڈپٹی کمشنر

مردان۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کے زیر صدارت 10 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے موقع پر افتتاحی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجیب الرحمٰن و فنائنس نیک محمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کچکول، این سٹاف افیسر ڈاکٹر فرمان سمیت علماء کرام، پولیو مہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے والے سماجی کارکنان سابقہ منتخب نمائندوں و دیگر نے شرکت کی۔

مردان۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے سب سے پہلے پولیو مہم کے دوران مثبت کرداد ادا کرنے والے علماء کرام، سماجی کارکنان و سابقہ منتخب نمائندوں سے ملاقات کی اور انکی ضلعی انتظامیہ، پولیس ، محکمہ تعلیم و دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان سمیت ضلع مردان کو پولیو فری بنانے میں اپنی خدمات جاری رکھے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے بہترین و محفوظ مستقبل کے لئیے ہے۔

بعدازا ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقائدہ افتتاح کر دیا تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 دسمبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا جوکہ 5روز تک بلا رکاوٹ جاری رہیگی مہم کے دوران 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطر گھر گھر جا کر پلائے جائیں گے جسکے لئے فکسڈ، موبائل و ایریا انچارج کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں تاہم ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کئیے جائیں گے جبکہ ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے مختلف سرگرمیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

مذید ڈپٹی کمشنر مردان نے والدین سے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے 10 سے 14 دسمبر 2021 کے دوران 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کا حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.