Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سجادہ نشین الحاج پیر ہارون رشید انتقال کر گئے

وہ کچھ دنوں سے علیل تھے

مری(ویب ڈیسک) مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سجادہ نشین الحاج پیر ہارون رشید انتقال کر گئے ۔ وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔
دربار عالیہ موہڑہ شریف کے گدی نشین الحاج پیر ہارون رشید آج دوپہر کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ پیر ہارون رشید کچھ عرصہ سے علیل تھے انہوں نے87سال کی عمر پائی۔
ملک کے طول وعرض سے مرید زاہرین کے بڑی تعداد موہڑہ شریف مری پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔ ان کی نماز جنازہ آج  بعد نماز ظہر احاطہ دربار موہڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔

">

وزیراعظم عمران خان نے پیر ہارون الرشید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ عمران خان نے ٹویٹر بیان میں لکھا کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے ۔ مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.