Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مریم نواز کے کندھے پر ہاتھ رکھنے والے کارکن کو سکیورٹی گارڈ نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مریم نواز کے خطاب کے بعد کسی نے شاخ اچھال دی جو ان کے ماتھے پر لگی

لاہور میں عوامی رابطہ ریلی کے دوران مریم نواز کے کندھے پر ہاتھ رکھنے والے کارکن کو سکیورٹی گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ شاہدرہ میں مریم نواز کے خطاب کے بعد پنڈال سے کسی نے شاخ اچھال دی جو مریم نواز کے ماتھے پر لگی۔مریم نواز 13 دسمبر کے جلسے کی عوامی رابطہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے داروغہ والا میں شیخ روحیل اصغر کے استقبالیہ کیمپ پہنچیں تو ایک کارکن نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر مریم نواز کے سکیورٹی گارڈ اور دیگر افراد نےاس شخص کو تھپڑ مارکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شاہدرہ میں خطاب کےبعد مریم نواز  اسٹیج پر کھڑی تھیں کہ پنڈال میں سے کسی ان کی طرف درخت کی شاخ اچھال دی جو ان کے ماتھے پر لگی ، مریم نواز نے اپنے سر کی طرف ہاتھ بڑھایا اور اسٹیج سے اتر کر چل دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.