Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلمانوں کےلیےایک ہی ماڈل ریاست ہے.وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہےکہ اسلام میں قانون سےبالاترکوئی نہیں ہےلیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صدراوروزیراعظم رہنے والے خود کو عدالت میں بے قصور ثابت نہیں کرتے۔

وزیراعظم عمران خان کاایوان صدراسلام آباد میں اقلیتوں کےحوالےسےمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہناتھاکہ مسلمانوں کےلیےایک ہی ماڈل ریاست ہےاوروہ ہےمدینہ کی ریاست،مدینہ کی ریاست پر پی ایچ ڈی ہونا چاہیے کہ ہمارےنبی ﷺ نے کس طرح مدینہ کی ریاست کو ایک ماڈل ریاست بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے مدینہ کی ریاست کی بات انتخابات کے بعد کی تھی، سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر کن لوگوں نے اپنی سیاسی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی جدید ریاستوں کو دیکھیں تو ان میں بہت سی چیزیں مدینہ کی ریاست سے لی گئی ہیں، نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے۔

ان کاکہناتھاکہ جو لوگ زبردسی لوگوں کومسلمان کرتےہیں ناوہ اسلام جانتےہیں اورناہی اسلام کی تاریخ جانتےہیں،اسلام میں کوئی جبر نہیں ہے،ہم کیسے لوگوں کو زبردستی مسلمان کرنے کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ اسلام میں قانون سےبالاتر کوئی نہیں ہے،جب قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو کمزور کے لیے ایک قانون اور طاقتور کے لیے دوسرا قانون ہوتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ بدقسمتی سےپاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہےجسکی وجہ سےصدراوروزیراعظم رہنےوالےخود کو عدالت میں بے قصور ثابت نہیں کرتے۔

ان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہی مسائل کا حل ہے اور ہماری جنگ قانون کی بالادستی کی جنگ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی قوم کے ذہنوں کو بھی تبدیل کریں گے۔

انہوں نےاس موقع پریہ اعلان بھی کیاکہ سکھوں کےروحانی پیشواباباگرونانک کے550ویں جنم دن کےموقع پرمکمل سہولیات فراہم کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.