Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلم لیگ (ن)اب نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔فواد چوہدری

آج بھارت کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا،بھارت کہتا تھا ہم گھس کر ماریں گے اور گھس کر دیکھا تو کیا ہوا؟,آج کسی کوپاکستان کےاندرگھسنےکی جرات نہیں ہوسکتی اورگھس کرمارنےکی دھمکمی دینےوالوں کوبتادیایہ تمہاری خام خیالی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاجہلم میں جلسہ عام سےخطاب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس کوئی عوامی ایشو نہیں،اس لئے اب نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں ۔

جہلم میں جلسہ عام سےخطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم کےلوگ اپنی جان ہتھیلی پررکھ کرسرحد کی حفاظت کرتےہیں اورجہلم نےوطن کی حفاظت کیلئےنامور سپوت پیدا کیےہیں۔

انہوں نےکہاکہ آج بھارت کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا، بھارت کہتا تھا ہم گھس کر ماریں گے اور گھس کر دیکھا تو کیا ہوا؟

ان کا کہناہےکہ آج کسی کوپاکستان کےاندرگھسنےکی جرات نہیں ہوسکتی اورگھس کرمارنےکی دھمکمی دینےوالوں کوبتادیایہ تمہاری خام خیالی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اور عمران خان نے بھارت کو کہا تھا کہ آپ امن کیلئے ایک قدم بڑھیں ہم دو بڑھائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ آج امریکا کا میڈیاکہہ رہاہےکہ عمران خان کو امن کا نوبیل انعام ملنا چاہیے،پاکستان کےوزیراعظم کوعزت ملناملک کےعوام کو عزت ملناہےلیکن کچھ لوگ اسمبلیوں میں کھڑےہوکرمذاق اڑاتےہیں،ان کوتو اداروں کابھی احترام نہیں،خورشید شاہ کونوازشریف کی فکر نہیں بلکہ اپنے جیل جانے کی فکر ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں نوازشریف کو کچھ ہوا تو ایف آئی آر عمران خان پر کٹے گی، تحریک انصاف کی اپوزیشن سے کوئی لڑائی نہیں یہ عوام کے پیسے کا حساب دیں، ہم کہتے ہیں نہ رو تو یہ کہتے ہیں این آر او۔

ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن نےاسمبلی میں کبھی عوامی ایشو پرآوازنہیں اٹھائی،جب بھی اجلاس ہوتاہےایسا لگتاہےکہ نیب کابورڈ آف گورنر بیٹھ گیا ہے،اگرہم نےان کو ریلیف دیا تو پھرعوام کا ہاتھ اورہمارا گریبان ہوگا۔

انہوں نےکہاکہ اس میں پارٹی کا کوئی تعلق نہیں یہ حساب ہورہا ہے، یہ حساب ہونا اہم ہے کسی طور حساب سے نہیں بھاگا جاسکتا۔

فواد چوہدری کےمطابق نوازشریف بیمار ہیں، وزیراعظم نے پوچھا کس ڈاکٹر کےپاس جانا ہے؟ آپ باہر سے ڈاکٹر بلالیں ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ ڈاکٹر نہیں بلانا مجھے علاج کیلئے لندن جانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس کوئی عوامی ایشو نہیں، اس لئے اب نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کیا اور ان کی قیادت میں معیشت، تعلیم اور صحت کو بھی بہتر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.